اسلامی معلومات اور عقائد – دین اسلام سے متعلق اہم معلومات اور بنیادی عقائد
اسلامی معلومات اور عقائد ۔ دین کی تعلیم اور اشاعت کے مقصد سے ان تحریروں کے سلسلہ کا آغاز کی گیا ہے۔ جس سے بنیادی اور اہم دینی معلومات اور تمام بنیادی عقائد کا زکر کیا جائے گا۔
…اسلامی معلومات…
٭ قرآن پاک کے پہلے حافظ کا نام حضرت مُحمدۖ ہے۔
٭ قرآن پاک میں کل سات منزلیں ہیںْ
٭ قرآن پاک میںکل ٥٤٠ رکوع اور ٦٦٦٦ آیات ہیں۔
٭ لفظ سپارے فارسی زبان کا لفظ ہے ۔یہ دو اجزاء پر مشتمل ہے سی پارے۔ سی کا مطلب ہے تیس اور پارے کا مطلب ہے ٹکڑے۔
٭ فرعون کی بیوی کا نام حضرت آسیہ تھا ۔حضرت موسی نے فرعون کے گھر پرورش پائی۔
٭ حضرت اماں حوا ،حضرت آدم کی بائیں پسلی سے پیدا کی گئیں۔
٭ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسی کو چار معجزے دئیے۔
اسلامی معلومات اور عقائد
اسلامی معلومات…
خانہ کعبہ کو بیت العتیق بھی کہتے ہیں۔
خانہ کعبہ میں سب سے پہلے آذان فتح مکہ کے موقع پر دی گئی۔
خانہ کعبہ کا نقشہ حضرت جبرائیل نے تیار کیا تھا۔
حضرت آدم کو ابو البشر کہتے ہیں۔
حضرت ابو بکر صدیق مردوں میں سب سے پہلے اسلام لائے۔
پانچ نمازوں میں ٤٨ رکعتیں ہیں۔
دنیا میں آزاد اسلامی ملک ٥٧ ہیں۔
قرآن مجید کے بارے میں……
قرآن پاک میںلفظ اللہ ٢٥٢٤ بار آیا ہے۔
قرآن پاک میں کل ٥٤٠ رکوع ہیں۔
قرآن پاک میں کل آیات ٦٦٦٦ ہیں ۔
قرآن پاک میں حروف کی تعداد ٦٠ ٣٢٣٧ ہے۔
قرآن پاک میں کل ١٤ سجدے ہیں۔
قرآن پاک میں کل ١٠٥٦٨٤ نقتے ہیں
سورة فاتحہ سب سے پہلے نازل ہوئی۔
قرآن مجید کی سب سے چھوٹی سورة الکوثر ہے۔
قرآن مجید کی سب سے بڑی سورة البقرہ ہے۔
قرآن مجید میں جہنم کے پہاڑ کا نام صعود بتایا گیا ہے۔
قرآن مجید میں مسجد الحرام ،مسجداقصیٰ،مسجدقبااور مسجد ضرار کے نام کا ذکر کیا گیا ہے۔
حضرت علی کی اپنے بیٹوں کو نصیحت
اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈرنا۔
دنیا حاصل کرنے کی کوشش نہ کرنا۔
جو چیز تم سے چھین لی جائے اس کا غم نہ کرنا۔
ہمیشہ حق اور صداقت کو ملحوظ رکھنا۔
یتیم بچوں ،بیوہ عورتوں اور مظلوم مزدوروں پر رحم کرنا۔
ہر مظلوم کی حمایت کرنا اور ظالم کو ظلم سے روکنا۔
اپنی آخرت کی فکر کرنا اور احکام اسلام پر عمل پیرا رہنا۔
ہمیشہ نماز وقت پر ادا کرنا۔
زکوٰة نہایت اہتمام سے باقاعدہ ادا کرنا۔
لوگوں کے عیبوں پر چشم پوشی کرنا۔
غصہ کو ضبط کرنے کی کوشش کرتے رہنا۔
اپنے رشتہ داروں سے حسنِ سلوک سے پیش آنا۔
پڑوسیوں سے اچھا سلوک کرنا۔
کبھی فحش کلمات منہ سے نہ نکالنا۔
لوگوں کو بُرے کاموں سے روکنا اور اچھی باتوں کی نصیحت کرنا۔
قرآن مجید کی تلاوت کو خود پر لازم کرلینا۔
خود اتفاق سے رہنا ۔
سب لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی اور اچھے اخلاق سے پیش آنا۔
مسلمان فقراء اور مساکین کا ہمیشہ خادم رہنا۔
اسلامی معلومات اور عقائد
اسلامی معلومات اور عقائد
…غم کے آداب…
رسولۖ کے صحابی حضرت ابو طلحہ کا بیٹا بیمار اور بے سکون تھا۔ وہ اس سے بے حد پیار کرتے تھے۔ ایک دن وہ اپنے بیٹے کی تیمارداری کے بعد کام پر چلے گئے۔ ان کے جانے کے بعد صاحبزادہ اللہ کو پیارا ہو گیا۔ ان کی اہلیہ ایسی صابر اور نیک خاتون تھیں کہ انہوں نے لوگوں سے کہا۔ کہ کوئی ابوطلحہ کو خبر نہ کرے۔ وہ شام کو کام سے واپس آئے۔ تو آتے ہی بیٹے کی خیریت دریافت کی۔
اہلیہ نے بتایا کہ پہلے سے بہت سکون ہے۔ یہ کہہ کر کھانا لے آئیں۔ ابو طلحہ نے سکون سے کھانا کھایا۔ پھر نیک بیوی نے حکیمانہ انداز میں کہا اگر کوئی کسی کو امانت کے طورپر چیز دے اور پھر واپس مانگے تو کیا کرنا چاہیے۔ اسے دے دینی چاہیے یا روک لینی چاہیے؟
حضرت ابوطلحہ نے کہا کہ بھلا کوئی امانت کیسے روک سکتا ہے۔ یہ حق تو کسی صورت نہیں مل سکتا۔ بیوی نے کہا تو پھر بیٹے پر صبر کریں۔ اللہ کی امانت تھی اس نے واپس لے لی۔
اسلامی معلومات اور عقائد

عظمتِ رسول ۖ(غیر مسلموں کی نظر میں)
عربی زبان کا محاورہ ہے کہ انسان کی عظمت وہ ہے جس کا دشمن بھی اعتراف کرے۔ اور رسول ۖ وہ شخصیت ہیں جن کی عظمت کا اعتراف مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں نے بھی کیا۔ بہت سے ایسے نامور غیر مسلم ہیں جنہوں نے اس کا اظہار بھی کیا۔
ڈاکٹر ڈی رائٹ کے مطابق محمدۖ اپنی ذات اور قوم کے لیے نہیں بلکہ پورے کرہِ ارض کے لیے ابرِرحمت تھے۔
ڈاکٹر جی ویل کے مطابق حضور ۖ کی خوش اخلاقی،فیاضی اور رحمدلی محدود نہ تھی۔
ڈاکٹر لین پول کے مطابق اگر آپ ۖ سچے نبی نہ تھے تو پھر دنیا میں کوئی نبی سچا نہیں۔
ولیم میورکے مطابق تمام اہلِ علم محمد ۖ کی پاکیزگی اور عظمت پر متفق ہیں۔
بابو جگل کشور کھنہ کے مطابق عرب پر ہی حضور ۖکے احسانات نہیںبلکہ دنیا کے ہر گوشے میںآپ ۖ کی ہدایت اور راہنمائی پہنچی ہے۔
گاندھی کے مطابق جب مغرب جاہلیت میں ڈوبا ہوا تھا تو ایک ایسا ستارہ محمد ۖ طلوع ہوا جس نے بے چین دنیا کو راحت کی روشنی بخشی۔
اسلامی معلومات اور عقائد
بروز قیامت رسول ۖ کی شفاعت
رسول اللہ ۖ نے فرمایا! ”جب لوگ قبروں سے نکلیں گے تو میں سب سے پہلے نکلوں گا۔ اور جب لوگ جمع ہوں گے تو میں ان کا قائد ہوں گا۔ جب سب لوگ خاموش ہو جائیں گے تو میں ان کا خطیب ہوں گا۔ اور جب سب لوگ حساب کے لیے پیش ہوں گے تو میں ان کی شفاعت کرنے والا ہوں گا۔ جب سب لوگ نا اُمید ہو جائیں گے تو میں ان کو خوشخبری سنائوں گا۔ اور قیامت کا جھنڈا اس دن میرے ہاتھ میں ہو گا۔ جنت کی چابیاں میرے ہاتھ میں ہوں گی اور میری عزت دربارِ الٰہی میں سب بنی آدم سے زیادہ ہو گی۔ ”
درود اور دعا کی قبولیت
رسول ْۖ نے فرمایا:
”اگر دعا کرتے وقت مجھ پر درود نہ بھیجا جائے تو وہ دعا ایک پردے یا رکاوٹ میں رہتی ہے۔
جب درود پڑھا جاتا ہے تو وہ رکاوٹ دور ہو جاتی ہے اور قبولیت کے لیے اوپر کی طرف چڑھائی جاتی ہے۔’
‘

اسی طرح ایک مرتبہ رسول ۖ نے فرمایا:
”اللہ کی طرف سے فرشتے سیاحت کے لیے مقرر ہیں۔ جب وہ ذکر کے حلقے کے پاس سے گزرتے ہیں۔ تو ایک دوسرے سے کہتے ہیں بیٹھو،بیٹھو اور جب وہ لوگ دعا مانگتے ہیں۔ تو فرشتے آمین کہتے ہیں۔ اور جب لوگ نبی کریمۖ پر درود پڑھتے ہیں تو فرشتے بھی ساتھ ساتھ پڑھتے ہیں۔ جب لوگ فارغ ہو جاتے ہیں تو فرشتے ایک دوسرے سے کہتے ہیں۔ کہ ان لوگوں کے لیے خوشخبری ہے اور اب یہ اپنے گھر کو بخشے ہوئے جا رہے ہیں۔”۔
دعا کے ساتھ درود پاک پڑھنے کی فضیلت اور اہمیت کے بارے میں بزرگانِ دین نے کہا کہ ہر عبادت قبول بھی ہو سکتی ہے اور مردودبھی سوائے درود پاک کے ۔ درود پاک کبھی رد نہیں ہوتا ۔ جب درود پاک دعا کے ساتھ مل جائے گا تو اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے درود پاک کی قبولیت اور برکت سے دعا بھی قبول ہو جاتی ہے۔ اسلامی معلومات اور عقائد
مزید پڑھیئے
آیا صوفیہ کے بعد مسجد اقصٰی اگلی منزل ہے۔ آج کا ارتغرل رجب طیب اردوان ہے
حضرت امام حسین اور میدان کربلا
nice information
bhai welldone
[…] […]
[…] […]