اسپرین کا استعمال ہارٹ اٹیک میں کیا واقعی اس کا استعمال فائدہ مند ہے؟
اسپرین کے فوائد اور نقصانات کے حوالے سے ایک لمبی بحث موجود ہے۔ آج ہم اس بارے میں بات کریں گے کہ اسپرین کا استعمال واقعی فائدہ مند ہے؟
اسپرین کا استعمال ہارٹ اٹیک میں کیا واقعی اس کا استعمال فائدہ مند ہے؟
اسپرین کا استعمال ہارٹ اٹیک میں ایک بہت اہم ٹاپک ہے کیونکہ بہت سے لوگ اسکے فوائد اور نقصانات کے بارے میں شبہات کا شکار رہتے ہیں۔ اس وقت میرے ساتھ کانفرنس میں موجود پاکستان کارڈیک سوسائٹی کے سربراہ پروفیسر فروز میمن موجود ہیں جانتے ہیں کہ ان کے کیا نظریات ہیں اسپرین کے بارے میں۔
اس حوالے سے ہم نے کچھ پروفیسرز کی رائے لی جو ہم آپ سے شیئر کر رہے ہیں۔
اسپرین کا استعمال ہارٹ اٹیک میں
پروفیسر فیروز میمن کے نظریات
پروفیسرفیروز میمن کے مطابق اسپرین ایک سستی اور مفید دوا ہے ۔خاص طور پر یہ دل کے مریضوں کے لیے مفید ہے ۔کچھ لوگ اس کے بارے میں غلط سوچتے ہیں کے یہ مفید نہیں ہے لیکن وہ غلط ہیں۔ اسپرین کا استعمال ہارٹ اٹیک میںکرنے سے ہارٹ اٹیک کے مواقع کم ہو جاتے ہیں۔کسی دل کے مریض کو اگر اسپرین کی مناسب مقدار دی جائے تو اس سے ہارٹ اٹیک کے چانسز ٣٠ فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔ اسپرین ایک سستی اور پائیدار دوا ہے اس کے نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
پروفیسر صاحب کے مطابق اسپرین ہارت اٹیک کے علاوہ اور بھی بہت سی محلک اور جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ ان بیماریوں میں:
اسپرین کا استعمال ہارٹ اٹیک کی صورت میں۔
اسپرین کا استعمال آنتوں کے کینسر کے علاج کیلئے۔
اسپرین کا استعمال برین اسٹوک کے علاج کیلئے۔
فروز میمن بیان کرتے ہیں کے اسپرین استعمال ہو رہی ہے اور ہمیشہ ہوتی رہے گی۔
آئیے اسپرین کے بارے میں پروفیسر سعد صاحب کے کیا نظریات ہیں جانتے ہیں۔
پروفیسر سعد کے نظریات:
پروفیسر سعد بھی فروز میمن سے متفق ہیں ۔وہ بتاتے ہیں کے اسپرین ایک واحد ایسی دوا ہےجس کا استعمال میں ہارٹ اٹیک کے ٣٠ فیصد چانسز کم ہوجاتے ہیں۔ان کے مطابق اگر سینے میں درد ہو تواسپرین اس کا سستا اور مفید علاج ہے۔ ان کے مطابق ہارٹ کے مریضوں کے لیے اسپرین فرض والی بات ہے ۔پروفیسر سعد بتاتے ہیں کے ایک زمانے میں ڈاکٹرز نے اسپرین کے ڈبے رکھے ہوتے تھے یعنی کوئی بھی مریض آئے پہلے اسپرین دیتے تھے جس سے ان کو اگر دل کا مسئلہ نہیں بھی ہوتا تھا تو بھی کوئی اس سے دوسرا مسئلہ نہیں ہوتا تھا۔
ہارٹ کے مریضوں کیلئے رائے:
دل کے مریض اسپرین اپنے اوپر فرض سمجھیں۔
برابر مقدار روزانہ استعمال کریں۔
پروفیسر سعد بتاتے ہیں کے اسپرین نہ صرف مریض بلکہ صحت مند افراد کیلئے بھی مفید ہے
اسپرین کے ،فوائد(پروفیسر سعد کے مطابق)
بڑی آنت کے کینسر کا علاج
گلے کے کینسر کا علاج
خوراک کی نالی کے کینسر کا علاج
پیدائش کے دوران استعمال
نتیجہ:
اس انٹرویو کے بعد یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اسپرین ایک سستی اور بہت ہی مفید دوا ہےاسکا استعمال لازمی کرنا چاہیے جس سے اسکا چانس بہت کم ہو جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے کافی جانیں بچائی جا سکتی ہیں ہارٹ اٹیک کم ہو سکتے ہیں۔ دونوں پروفیسر کے مطابق اگر ہارٹ کے مریض کو اسپرین کی رائے نہ دی جائے تو سمجھو کے ڈاکٹر سے غلطی ہو گئی اس لیے اسپرین لو اور صحت مند رہو ۔
میرا بھروسہ اسپرین۔
[…] مزید پڑھیئے […]
[…] اسپرین کا استعمال ہارٹ اٹیک میں […]
[…] اسپرین کا استعمال ہارٹ اٹیک میں […]