ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی نئی پالیسی ۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل
محکمہ ایکسائز پنجاب کا گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا۔ ایکسائز حکام نے پنجاب بھر میں کل سے یونیورسل نمبر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا.
پنجاب بھر میں شہریوں کو آئندہ گاڑی کی نمبر پلیٹ ایک جیسی جاری ہوا کرے گی.
لاہور یا دوسرے اضلاع کے نام کی سیریل نمبر ختم کر دی گئی.
ایکسائز حکام نے یونیورسل نمبر پلیٹ کی سیریل تیار کر لی۔ گاڑیوں کو AAA1.999 کے نام سے نمبر جاری کیے جائیں گے. موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ AAA کے نام سے جاری ہو گی اور نمبروں کی سیریل1001 تا 9999 تک جاری ہوں گے.
کمرشل گاڑیوں کو CAA کے نام کی سیریل جاری ہوں گی اور ان کے نمبر بھی 1 تا 9999 تک نمبر جاری ہوں گے.
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب پالیسی
سرکاری گاڑیوں کی سیریل نمبر GAA سے شروع ہو گی۔ ان کو بھی1 تا 998 تک نمبر جاری ہوں گے. سیمی گورنمنٹ کی گاڑیوں کو SAA کی سیریل جاری کی جائے گی۔ ان کو کو بھی 1 تا 998 تک نمبر جاری کیے جائیں گے.
شہری پاکستان بھر سے گھر بیٹھےگاڑیوں کےپرکشش نمبروں کی نیلامی میں ای آکشن کے ذریعے حصہ بھی لے سکیں گے.
گاڑیوں کےیونیورسل نمبر اور ای آکشن کا کل سے اجرا کر رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کو اب ایک جیسے یونیورسل نمبر جاری ہوا کریں گے۔
ڈی جی ایکسائز پنجاب چوہدری مسعودالحق
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب پالیسی
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا پرانا نظام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نئے نظام کے مطابق گاڑیوں کو نئے طرز پر یونیورسل نمبر جاری کیئے جائیں گے۔ ان نمبروں کی طریقہ کار کی تفصیل اوپر درج ہے۔
اہم بات ہی ہے کہ شہرہوں کو اپنے پسندیدہ نمبر کی بولی کیلیئے سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ گھر بیٹھے نمبر کی آکشن میں شمولیت حاصل کر سکتے ہیں۔
Check your vehicle registration online
مزید پڑھیئے
[…] […]
[…] ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی نئی پالیسی ۔ گاڑیوں کی رج… […]
[…] مزید پڑھئیے […]