بلدیہ آن لائن ایپ کا اجراء ۔ ای گورنمنٹ کےلیئے بڑا قدم پنجاب حکومت نے بلدیہ ایپ لاؤنچ کر دی
بلدیہ آن لائن ایپ کا اجراء پنجاب حکومت نے بلدیہ ایپ جاری کردی۔ آپ گھر بیٹھے بچوں کی پیدائش کا اندراج ، فیملی ممبر کی وفات کا اندارج ، شادی یا طلاق کا اندراج کراسکتے ہیں۔ اور یونین کونسل کی سرٹیفائیڈ کاپی حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ پنجاب حکومت کا ایک بڑا اہم کارنامہ ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ یونین کونسلز کے سیکرٹریز کی بلیک میلنگ اور رشوت سے بچنے کیلئے ایپ کا استعمال کریں اور گھر بیٹھے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ پلے سٹور سے ایپ انسٹال کریں اور اکاؤنٹ بنا کر ایپ استعمال کریں۔
APP LINK👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.pk.gov.baldia.online
بلدیہ آن لائن ایپ کا اجراء
حکومت پنجاب نے ای گورنمنٹ (e- Government) کے حوالے سے ایک انتہائی اہم کام کیا ہے۔ اس کام کے تحت حکومت پنجاب نے بلدیہ آن لائن (baldiaonline) کے نام سے ایک ایپ لانؤنچ کی ہے جس میں صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ گوگل پلے سٹور پر موجود ہے۔ جسے کوئی بھی ڈاؤنلوڈ کر کے اس میں اپنے آپ کو رجسٹر کرنے کے بعد مطلوبہ معلومات حاصل کر سکتا ہے۔
اس ایپ میں چار اہم سہولیات دی گئی ہیں۔ جن میں سب سے پہلی:
بچے کی پیدائش کی رجسٹریشن
شادی کا اندراج
طلاق کا اندراج
اور وفات کا اندراج شامل ہے۔
اس ایپ کے استعمال سے بلدیہ کے بار بار چکر لگانے سے بچ جائیں گے۔ اور بلدیہ افسران کی رشوت اور بلیک میلنگ کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔
اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس میں اپنی لوکیشن سروس آن کر کے اس کو استعمال کر سکتا ہے۔ خود کو رجسٹر کرنے کے بعد سارف اس میں مطلوبہ معلومات ان کا اندراج کر سکتا ہے۔ ایپ میں خود کار نظام کے ذریعے سب سے پہلے اندراج کرنے والے کا ڈیٹا وصول کیا جاتا ہے۔ بلدیہ آن لائن ایپ کا اجراء
جس میں اس کا نام شناختی کارڈ نمبر موبائل نمبر شناختی کارڈ کی تصویر اور اس کی اپنی تصویر شامل ہے۔ اس کے بعد مطلوبہ معلومات کا فارم آتا ہے۔ جس میں مطلوبہ ریکارڈ کے اندراج کے بعد صارف اسے محفوظ کر سکتا ہے۔ اس ایپ سے بلدیہ ملازمین کی بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے صارفین کو چاہیے کہ اس کو ڈاؤنلوڈ کریں اور اس کا مکمل استعمال کریں۔
مزئد پڑھیئے
[…] بلدیہ آن لائن ایپ کا اجراء […]