عمران خان کو زہر دینے کا معاملہ۔ ریحام خان کا جواب آ گیا
عمران خان کو زہر دینا ایک بہت ہی حساس معاملہ ہے جو کافی عرصہ سےزیر بحث ہے۔ عمران خان کو کھانے میں کیا کھلاتی تھیں؟ ریحام خان کا تفصیلی جواب
عمران خان کو زہر دینے کا معاملہ۔ ریحام خان کا جواب آ گیا
ریحام خان کا عمران خان کو دیئے جانے والے زہر کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
عمران خان کو کھانے میں دیئے جانے والے زہر کی حقیقت
ریحام خان جو کہ میڈیا سے وابسطہ تھیں سے عمران خان کی شادی اکتوبر 2014 میں ہوئی۔ جو کہ زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔ اسکی بہت سی وجوہات میں سے ایک وجہ دونوں میں اعتماد کی کمی اور بہت سی غلط فہمیاں بھی ہیں۔
دونوں میں علیحدگی کے بعد ایک بات جو سامنے آئی ہے۔ وہ یہ کہ ریحام خان کھانے میں زہر ملا کر عمران خان کو کھلاتی تھیں۔ یہ ایک انتہائی سنجیدہ الزام تھا۔ جس کی وجہ سے عمران خان کی چاہنے والوں میں بہت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
حال ہی میں ریحام خان کی طرف سے اس معاملے پر کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ ان کے مطابق عمران خان انتہائی شکی مزاج کے مالک ہیں ۔ ان کے مطابق انہوں نے ان کی بہت زیادہ خدمت کی حتٰی کہ آدھی رات کو بھی ان کے لیئے کھانے بنائے۔ لیکن انہوں نے کبھی انہیں اس سب کے لیئے ایپریشیئیٹ کیا۔
ریحام خان کے مطابق وہ عمران خان کو اجوہ کھجور کی گٹھلی کا پاؤڈر کھلاتی تھیں۔ ان کے مطابق ان کے گھر میں پرانی روایت ہے کہ روزانہ صبحسب وہ پاؤڈر استعمال کرتے ہیں۔ اور یہ کام ان کے لیئے روزانہ ان کی ایک کزن کرتی ہیں۔ ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ گزاری زندگی کے احوال پر ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ جس میں انہوں نے نہ صرف عمران خان بلکہ انکے دوستوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اور ان پر کافے سنجیدہ الزامات بھی لگائے ہیں۔
مزید تفصیلات اور دیگر معلوماتی آرٹیکل پڑھنے کے لیئے ہمارا پیج خبرناک ضرور وزٹ کرتے رہیں۔ شکریہ
[…] مزید پڑھیئے […]