ملتان بورڈ کا ٹاپر مزدور لڑکا اپنا کنبہ مشکل سے پالتا ہے

ملتان بورڈ کا ٹاپر مزدور لڑکا اپنا کنبہ مشکل سے پالتا ہے۔ تفصیل کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے لڑکے جس نے ایس ایس سی میں ٹاپ کیا ایک مزدور ہے۔

2 696

ملتان بورڈ کا ٹاپر مزدور لڑکا اپنا کنبہ مشکل سے پالتا ہے۔

 

ملتان بورڈ کا ٹاپر مزدور لڑکا اپنا کنبہ مشکل سے پالتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے 16 سالہ لڑکے نے ایس ایس سی پارٹ 2 کے نتائج (سائنس گروپ) میں 1100 میں سے 1050 نمبر حاصل کیے ہیں۔
لڑکے کا نام  محمد حزیفہ ہے ،تاہم ، لڑکا ابھی بھی اپنے کنبے کو پالنے کے لئے محنت مزدوری  کر رہا ہے کیونکہ وہ اپنے کنبہ کا واحد تنخواہ کمانے والا ہے۔کینبے میں 5 بہن بھائی اور ایک ماں شامل ہے۔ وہ ملتان کے مرکزی اناج منڈی کےدروازے کے قریب گنے کا رس فروخت کرنے والی ریڑھی پر کام کرنے پر مجبور ہے۔

ایک پیج کے مطابق ، محمد حذیفہ نے اسکالرشپ پر نجی کالج میں ایڈمیشن لیا ہے لیکن وہ خاندان کی پریشانیوں کی وجہ سے کالج نہیں جاسکتا

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نیئں ہے۔ اس طرح کی لا تعداد مثالیں موجود ہیں کہ مزدور پیشہ افراد نے پاکستان کے مختلف بتعلیمی بورڈز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ ایسے انمول ہیروں کی قدر کرنا نہ صرف حکومت بلکہ تمام صاحب حیثیت افراد پر فرض ہے۔

مختلف سماجی تنظیمیں طلباؑ کی حوصلہ افزائی کیلیئے کام کرتی رہتی ہیں لیکن یہ حکومت پاکستان کا فرض بنتا ہے کہ ایسے ہونہار طلباؑ جو کہ پاکستان کیلیئے بہت کچھ کر سکتے ہیں کی امداد کرنے کیلیئے خصوصی اقدامات کرے تاکہ وہ کسی پریشانی یا زمہ داری کے بغیر تعلیم حاصل کر سکیں۔

اس مقصد کیلیئے مختلف حکومتوں نے بہت سے سکالرشپ بھی شروع کر رکھے ہیں لیکن ان طلباؑ کی خصوصی امداد کرنی چاہیئے جو خصوصی قدرتی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کے پاس زیادہ وسائل نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے۔

ہماری مزئد پسٹس پڑھنے کیلیئے ہمارے صفحہ اول کا وزٹ کریں یا مزئد پڑہیں۔

خبر سے متعلق مزئد معلومات

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.