موسم کا حال انتہائی خراب ۔ شدید بارشوں کی وارننگ جاری – اگلے چند دن انتہائی اہم
موسم کا حال انتہائی خراب ۔ شدید بارشوں کی وارننگ جاری - اگلے چند دن انتہائی اہم۔ چاروں صوبوں کیلیئے انتظامات ضروری ہیں۔
۔ شدید بارشوں کی وارننگ جاری – اگلے چند دن انتہائی اہم
موسم کا حال انتہائی خراب ہو چکا ہے۔ چاروں صوبے تیاری کر لیں۔ بارشوں کا انتہائی طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار۔ کس تاریخ سے پورے ملک میں شدید بارشیں ہونے والی ہیں؟
رواں سال مون سون بارشوں کا سب سے طاقتور سسٹم شروع ہونے کو ہے۔ چاروں صوبوں میں شدید بارشیں ہوں گی۔ کئی شہروں میں صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں کے چوتھے اسپیل کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔ خلیجی بنگال میں ہوا کے کم دبائوکے باعث مون سون کا سسٹم بن رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم 6 اگست بروز جمعرات سے سندھ ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں داخل ہوگا۔ جمعرات کی شام سے ہفتے تک سندھ اور مشرقی بلوچستان میں مون سون کی ہوائیں شدت سے داخل ہوں گی۔
موسم کا حال انتہائی خراب
6 اگست کی شام سے تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ 6 اگست بروز جمعرات سے 8 اگست بروز ہفتہ کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا بھی امکان ہے۔ جمعرات کی شام سے ہفتے کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈواللہ یار، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، جامشور، دادو اور شہید بے نظیرآباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
موسم کا حال انتہائی خراب ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ جمعے اور ہفتے کو موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ لہذا مون سون کے نئے سلسلے کے حوالے سے تمام ادارے الرٹ رہیں۔ محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آنے والے دنوں میں ان علاقوں میں مزید بارشیں ہوں گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مون سون کا چوتھا اسپیل پہلے 3 اسپیل کے مقابلے میں زیادہ شدت والا ہوگا۔ اب تک مون سون کے تحت سندھ میں زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
[…] مزید پڑھیئے […]
Nice