مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات ۔ کیا یہی ان کے مڈل کلاس میں رہنے کی وجہ ہے
مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات ۔ کیا یہی ان کے مڈل کلاس میں رہنے کی وجہ ہے۔ اگر ہم اپنا جائزہ لیں تو خود کو بہتر کر سکتے ہیں۔
مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات ۔ کیا یہی ان کے مڈل کلاس میں رہنے کی وجہ ہے
مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات ایسی ہیں جو کہ خاص انہی سے منسوب ہیں۔ ہمارے معاشرتی نظام کو بہتر طور پر سمجھنے کیلیئے تین بڑے درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں پہلے درجے کو اپر کلاس دوسرے کو مڈل کلاس اور تیسرے درجے کو لوور کلاس کہا جاتا ہے۔ ہمارے اس آرٹیکل میں ہم صرف مڈل کلاس کی کچھ ایسی عادات اور سوچوں کا زکر کریں گے جو وہ اپنی روز مرہ زندگی میں اپناتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ ہم اسکا اپر کلاس کی سوچ اور عادات سے موازنہ بھی کریں گے تاکہ مڈل کلاس اور اپر کلاس کی عادات میں فرق کو سمجھا جائے۔
یہاں ایک بات واضح کر دینا ضروری ہے کہ کچھ لوگوں کی سوچ مڈل کلاس میں رہتے ہوئے بھی اپر کلاس والی ہو سکتی ہے اور ایک اپر کلاس کا آدمی بھی ایک مڈل کلاس سوچ کا مالک ہو سکتا ہے۔
مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات
مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات کے زکر کا مقصد یہ ہے کہ وہ افراد جومڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ان پر غور کریں جس سے ان کی زندگی میں کافی نکھار آئے گا۔ اگر وہ اپنی ان عادات کا جائزہ لیں اور ان میں سے جو عادات وہ خود میں پائیں انہیں بدلنے کی کوشش کریں تو وہ ضرور اپنی زندگی میں کچھ بہتری لا سکتے ہیں۔
مڈل کلاس ہے کیا؟![مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات]()
یہاں مڈل کلاس سے مراد چھوٹی سوچ کے وہ لوگہیں جو محدود حد تک ہی سوچ سکتے ہیں۔ مڈل کلاس کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ اپنے دائرے سے باہر سوچتے ہی نہیں۔ عام طور پر یہ لوگ اپنی زندگی گزارتے تو ہیں مگر اس سے خوش نہیں ہوتے آئیے مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات کا ذکر کرتے ہیں۔
١ ۔ مڈل کلاس کا وقت ضائع کرنا
مڈل کلاس لوگوں کی ایک یہ خصلت ہے کہ وہ وقت بہت ضائع کرتے ہیں۔ یہ لوگ عام طور پر میچ بھی دیکھیں گے تو سارا دن ٹی وی کے آگے بیٹھے رہیں گے۔ اس کے بعد تبصرہ سنیں گے۔ اورپھر اس کو اپنے دوستوں میں بیٹھ کر سنائیں گے۔ جیسے کوئی معرکہ مار لیا ہو۔ جبکہ امیر سوچ کے لوگوں کی یہ خاصیت ہے کہ وہ اس پر اپنے کام کو ترجیح دیں گے اور اپنا وقت بچائیں گے تاکہ اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔
مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات

٢۔ مڈل کلاس کی سیاست میں دلچسپی:
مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات میں سے ایک اور بڑی عادت یہ ہے۔ کہ مڈل کلاس کے لوگ سیاست میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور اس میں یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے سے لڑائی تک چلے جاتے ہیں۔ یہ اپنی پسند کے سیاستدان کے لیے ریلیاں نکالتے ہیں۔ ہر ایک حکمران پر مکمل تبصرہ کرتے ہیں۔ دوکانوں پر کھڑے ہو کر ایک دوسرے کو راضی کرتے ہیں۔ کہ کس کو ووٹ دینا ہے۔ اور اس کی بنا پر بہت وقت ضائع کرتے ہیں۔ جبکہ امیر کلاس کے لوگ جاتے ہیں اور ووٹ ڈال کے آجاتے ہیں۔ کیونکہ وہ اپنے وقت کو اہمیت دیتے ہیں۔
٣۔مڈل کلاس کی سوچ پرٹی وی شوز کا اثر:
مڈل کلاس کے لوگوں کی سوچ اور زندگی پر ٹی وی شوز کا بھی بہت اثر ہوتا ہے۔ وہ اپنا زیادہ تر وقت شوز دیکھنے میں ضائع کرتے ہیں۔ وہ ڈرامے میں جو کردار دیکھتے ہیں۔ اس کا اپنی زندگی میں موازنہ کرتے ہیں۔ کہ کون کس کی طرح ہے۔ یہ لوگ شوز دیکھنا بہت پسند کرتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف امیر سوچ کے لوگ ان شوز پر خود آکر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ ان کو دیکھیں۔ اور امیر سوچ کے مالک اپنے شوق کو اپنی کمائی کا زریعہ بنا لیتے ہیں۔
٤۔ مڈل کلاس کی عادات میں سستی :
مڈل کلاس کی عادات میں سستی ایک بہت بڑی وجہ ہے انکی ناکامی کی۔ کوئی کام ہو ان کی سوچ یہی ہوتی ہے۔ ہاں ہو جائے گا کر لیں گے لیکن کرنا نہیں بلکہ وقت ضائع کرنا ہوتا ہے۔ اور اگر یہ کسی کام میں ناکام ہو جائیں تو اس کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھرانا اور دوبارہ کوشش ہی نہ کرنا جبکہ امیر سوچ کے لوگ دوبارہ دوبارہ کوشش کرتے ہیں کہ جب تک وہ کامیاب نہیں ہو جاتے۔
مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات
٥۔ مڈل کلاس میں حسد کی عادت:
مڈل کلاس کی ایک اور خصلت جو انہیں آگے نہیں بڑھنے دیتی یہ ہے کہ یہ لوگ بہت ہی زیادہ حسد کرتے ہیں۔ دوسرے کی چیز دیکھ کران سے برداشت نہیں ہوتا۔ کہتے ہیں کہ ان کے پاس حرام کا پیسہ ہے۔ یا انہوں نے یہ کسی ناجائز طریقے سے حاصل کی ہے۔ جبکہ امیر سوچ کے لوگ بہت ہی مثبت سوچ کے مالک ہوتے ہیں وہ حسد کی بجائے محنت کو ترجیع دیتے ہیں۔
٦۔مڈل کلاس کادکھاوا کرنا:
مڈل کلاس کے لوگ دکھاوا بہت کرتے ہیں۔ مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات میں سب سے زیادہ خطرناک یہی سوچ ہے۔ چاہے ان کو سود کا استعمال ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ سود کے مال سے دکھاوا کر کے اپنے آپ کو بڑا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جبکہ امیر سوچ کے لوگ اپنی متوازن زندگی گزارتے ہیں۔ اور دکھاوا نہیں کرتے اسی وجہ سے یہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں۔
7۔ مڈل کلاس کی غیر ضروری اخراجات کی عادت:
مڈل کلاس کے لوگوں کی ایک نشانی یہ یے کہ ان کے اخراجات غیر ضروری ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پرضرورت نہ ہونے پر بھی نیا موبائل خریدنا۔ شادی پر فضول خرچ کرنا۔ کسی کی وفات پر دکھاوے کے طور پر دیگیں چڑھانا۔ جبکہ امیر سوچ کے لوگ ایسا بلکل نہیں کرتے اور وہ اپنا مال محفوظ رکھتے ہیں۔ مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات ہی ان کے ترقی میں سب سے بڑی اور واحد وجہ بنتی ہیں۔
نتیجہ:
اس تحریر سے یہ نتیجہ حاصل ہوتا ہے کہ انسان مڈل کلاس یا اپر کلاس کا پیسہ سے نہیں بلکہ سوچ سے بنتا ہے۔
یہ انٹرویو ایک دعوت فکر ہے جس کے ذریعے ہم خود کواور اپنے معیار زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
?How To Become A Blogger And Earn Money
[…] مزید پڑھیں ؛ مڈل کلاس کی پانچ بڑی عادات ۔ کیا یہی ان کے م… […]