مکمل نظام تعلیم اردو میں کرنے کا فیصلہ سکول کھولنے کے حوالے سے اہم اعلان

3 1,363

مکمل نظام تعلیم اردو میں کرنے کا فیصلہ سکول کھولنے کے حوالے سے اہم اعلان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم میں اہم فیصلہ۔ مکمل نظام تعلیم اردو میں کرنے اور ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی اعلان کر دیا گیا۔

سکول کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم میں یہ  فیصلہ ہوا ہے۔ کہ ملک بھر میں اسکولز ابھی نہیں کھولے جاسکتے۔ جو اسکولزکھولےگا انتظامیہ اس کےخلاف ایکشن لے گی۔

7ستمبر کو این سی او سی کا اجلاس بلایا جائےگا۔ جس میں اسکول کھولنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم میں بتایا ہے۔

 

مکمل نظام تعلیم اردو میں کرنے کا فیصلہ

 

مکمل نظام تعلیم اردو میںمکمل نظام تعلیم اردو میںمکمل نظام تعلیم اردو میں

 

ہمارے ملک میں اس وقت تین نظام تعلیم موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلش میڈیم اسکولز کی تعداد ساٹھ سے سترلاکھ کے درمیان ہے۔ کم فیس والے اسکولزاور سرکاری اسکولز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 70 فیصد بچے ان اسکولز میں پڑھتے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ تیسرا طبقہ مدارس کا ہے۔ جوکہ زیادہ تر8ویں جماعت سے شروع ہوتےہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مدارس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ جس کے تحت 4 سال میں سارے رجسٹر ہوں گے۔

2 کروڑ بچے جواسکول سے باہر ہیں اس میں مدارس کے بچے بھی شامل ہیں۔ وفاقی وزیرکاکہنا تھا کہ یہ سارا نظام ناانصافی اور تقسیم پرمبنی ہے۔ قوم تقسیم ہے،اس لئےایک نصاب ضروری ہے۔

مزئد تفصیلات

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ 18ویں ترمیم کے بعد یہ ایک صوبائی سبجیکٹ ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی سے پوچھا ہے کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی 205 یونیورسٹیزکا اپنا ایک نظام ہے۔ بچوں کو رٹے سے نکال کر پریکٹیکل لرننگ کی طرف لا رہے ہیں۔

صوبے اپنی مرضی سےزبان کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ شفقت محمود نےکہا کہ پہلی سے پانچویں کا نصاب بنا لیا گیا ہے۔ اب ماڈل ٹیکسٹ بک بنائیں گے۔

مکمل نظام تعلیم اردو میں

اجلاس میں کمیٹی ممبر صداقت عباسی نے اعتراض کیا کہ پرائیوٹ اسکولزاپنی مرضی سےفیس کا تعین کرلیتے ہیں۔ کوئی چیک اینڈبیلنس ہونا چاہیے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارا سلیبس اردو زبان میں ہونا چاہیے۔  کیریئر کؤنسلنگ کا مضمون بھی نصاب میں شامل کیا جائے۔

 

مزئد پڑھیئے

احساس نشونما پروگرام 

صلاة الاستخارة