ٹک ٹاک میں قیامت کی نشانی پوری احادیث میں اس کا زکر کہاں آیا۔

ٹک ٹاک میں قیامت کی نشانی پوری احادیث میں اس کا زکر کہاں آیا۔ مکمل حوالہ کے ساتھ مکمل تفصیل۔ اس فتنے سے کیسے بچا جاسکاتا ہے۔

1 837

ٹک ٹاک میں قیامت کی نشانی پوری احادیث میں اس کا زکر کہاں آیا۔

 

ٹک ٹاک میں قیامت کی نشانی پوری احادیث میں اس کا زکر کہاں آیا۔ مکمل حوالہ کے ساتھ مکمل تفصیل۔ اس فتنے سے کیسے بچا جاسکاتا ہے۔ لاہور میں نوجوان لڑکی کیساتھ ایسا واقعہ پیش آگیا کہ پاکستانی آگ بگولا ہوگئے ، نبی کریم ﷺ نے حضرت علی ؓ کو کیا فرمایا تھا ؟

محترم ناظرین !حضرت علی بن ابی طالب ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: اگر میری امت میں پندرہ خصلیتں آجائیں گی تو ان پر مصیبتیں نازل ہوں گی، عرض کیا گیا: یا رسول اللہ ﷺ! وہ کیا ہیں؟

آپ ﷺ نے فرمایا: جب مال غنیمت ذاتی دولت بن جائے گی، امانت کو لوگ مال غنیمت سمجھنے لگیں گے، زکات کو جرمانہ سمجھا جائے گا، شوہر بیوی کی اطاعت اور ماں کی نافرمانی کرے گا، دوستوں کے ساتھ بھلائی اور باپ کے ساتھ ظلم و زیادتی کرے گا،مسجد میں لوگ زور زور سے باتیں کریں گے، ذلیل قسم کے لوگ حکمران بن جائیں گے ، کسی شخص کی عزت اس کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے کی جائے گی، شراب پی جائے گی، ریشمی کپڑا پہنا جائے گا، گانے بجانے والی لڑکیاں اور گانے کا سامان گھروں میں رکھا جائے گا، اور امت کے آخری لوگ پہلوں پر لعن طعن کریں گے، پس اس وقت لوگ (عذاب کے منتظر رہیں) یا تو سرخ آندھی یا خسف یا پھر چہرے مسخ ہو جانے والا عذاب۔  سنن الترمذي ت شاكر (4/ 494)

ٹک ٹاک میں قیامت کی نشانی پوری ہونے کی دلیل

قارئین کرام اس پوری حدیث شریف کی اگر اخری سطروں کو بغو۱ر دیکھا جائے تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ آج کل گانے بجانے کا سامان ہر گھر میں عام ہے ، ٹی وی نہ ہو تو موبائل ایک ایسی چیز ہے جس کے ذریعے ہر گھر میں قیامت کی آخری نشانی پوری ہو تی دکھائی دیتی ہے ۔ ٹک ٹاک ، واٹس ایپ ، انسٹا گرام اور ان جیسی درجنوں اور سوشل میڈیا ایپس جو موسیقی کا پلندہ ہیں ، کیا آپ کو نہیں لگتا کہ یہ سب ایپس در اصل گانے بجانے کے آلات ہیں جو گھروں میں ہر لمحہ برائی اور بے حیائی پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔

وہ بچیاں جو سروں سے ڈوپٹہ تک اترنے نہیں دیتی تھیں ان وہ گَلوں میں ڈوپٹے ڈالے بڑے فخر سے بھارتی موسیقی پر رقص کر کے غیر مردوں سے داد بٹور رہی ہیں اس پر فخر کر رہی ہیں۔ مردوں میں مردانگی نام کی کوئی چیز نہیں رہی کے ٹک ٹاک جیسی ایپس پر ایسے رقص کرتے ہیں کہ خواجہ سرائوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں جبکہ آجکل خواجہ سرا بھیاسلام کی طرف مائل ہو رہے ہیں ۔

ٹک ٹاک میں قیامت کی نشانی پوری
ٹک ٹاک میں قیامت کی نشانی پوری ہونے کی تازہ ترین مثالیں ہی لے لیجئے ، مناہل ملک جو ایک مشہور پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہیں، گزشتہ دنوں ان کی برہنہ تصویر سامنے آئی جو ٹاک ٹاک اور مختلف سوشل میڈیا ایپس پر بہت تیزی سے وائرل ہو گئی جس کے بعد مناہل ملک نے خودکشی کی کوشش کی اور اب تازہ ترین واقعہ لاہور میںپیش آیا ہے جس میں لاہور میں ٹک ٹاک پر دوست بننے والے لڑکے نے ساتھیوں کیساتھ مل کر نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ ملت پارک میں درخواست دے دی، میڈیکل کرانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک نوجوان لڑکی کو ٹک ٹاک پر ایک لڑکے سے دوستی کرنے کا بھیانک انجام دیکھنا پڑ گیا۔

مناحل ملک کیس تفصیل

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے ملت پارک سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو اس کے ٹاک ٹاک دوست نے ساتھیوں کیساتھ مل کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ اس نے 20 دن قبل مشہور موبائل ایپ ٹاک ٹاک پر لاہور سے ہی تعلق رکھنے والے شیراز نامی لڑکے سے دوستی کی تھی۔

بعد ازاں ٹک ٹاک پر دوست بننے والے لڑکے نے اسے ملاقات کیلئے بلایا۔ شیراز کے بلانے پر وہ لاہور کے علاقے سمن آباد پہنچی تو اسے گاڑی میں بٹھا لیا گیا۔ گاڑی میں شیراز کے 2 دوست بھی سوار تھے۔ بعد ازاں شیراز اور اس کے دوستوں نے مل کر اسے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی نے شیراز اور اس کے دوستوں کیخلاف باقاعدہ مقدمے کے اندارج کی درخواست بھی دی ہے۔

اس تمام معاملے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست کے بعد تحقیقات کی جا رہی ہے۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا، اور پھر رپورٹ کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ لڑکی کی درخواست کے بعد سے فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

 

مزید پڑھیئے

ٹک ٹاک سٹارز

Leave A Reply

Your email address will not be published.