پرائیویٹ سکول کھولنے کا فیصلہ ۔ پاکستان میں تمام سکول کب کھلیں گے
پرائیویٹ سکول کھولنے کا فیصلہ ۔ پاکستان میں تمام سکول کب کھلیں گے
پرائیویٹ سکول کھولنے کا فیصلہ۔
پرائیویٹ سکول کھولنے کا فیصلہ ۔ اسلام آباد میں آل پاکستان پرئیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا اجلاس
پاکستان میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے ایک بڑی خبر۔ تمام پرائیویٹ سکول پندرہ اگست سے کھولنے کا فیصلہ۔۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں آل پاکستان پرئیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مرکزی اور صوبائی صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے تمام صوبوں کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے پندرہ اگست سے کھولے جائیں گے؟
پرائیویٹ سکول کھولنے کا فیصلہ ۔ تنظیم کے صدر نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے حکومت سے یہ اپیل کی کہ ان کے اس فیصلے کو مانا جائےاور ستمبر میں سکول کھولنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ ان کی یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تمام ایس او پیز کا خیال رکھیں گے اس لیے ہمارے کسی بھی ادارے کے انتظامی امور میں مداخلت نہ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے6ماہ سے گرم اور 8ماہ سے سرد علاقوں میں سکول بند ہیں جس کی وجہ سے بچوں کےتعلیمی نقصان نا قابل تلافی حد تک بڑھ چکا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے قریبا 250000تعلیمی ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے پندرہ لاکھ اساتزہ اور سات لاکھ انتظامی سٹاف بے روزگار ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ سکولوں کے قریبا تین کروڑ اورتمام اداروں کے قریبا سات کروڑ بچےتعلیم سے محروم ہیں۔ دنیا کےتمام ممالک میں تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں لیکن پاکستان کرونا کی وجہ سے تعلیمی بندش میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس تعلیم دشمن پالیسی کو ختم کرتے ہوئے 15 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔ پرائیویٹ سکول کھولنے کا فیصلہ ۔
ایک اور عہدیدار نے اظہار خیال کعتے ہوئے کہا کہ حکومت سائید ایس او پی پر لگنے والے اربوں کے بجٹ کے نہ ہونے کی وجہ سےادارے نہیں کھول رہی لیکن پرائیویٹ ادارے تمام ایس او پیز کا خیال رکھیں گے اس لیئے انہیں اپنے ادارے کھولنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت بچوں کو تعلیم دینا حکومت کی زمہ داری ہے۔
لہٗزا پنجاب سندھ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کے تمامپرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 اگست کو کھولے جائیں گے۔