پاکستان میں فری لانسنگ سے پیسہ کیسے کمائیں؟ گھر بیٹھے پیسے کیسے کمائیں؟
پاکستان میں فری لانسنگ سے پیسہ کیسے کمائیں؟ کیا گھر بیٹھے پیسے کمانا ممکن ہے؟ فری لانسنگ کیا ہے اور کیسے کی جاتی ہے۔
پاکستان میں فری لانسنگ سے پیسہ کیسے کمائیں؟
پاکستان میں فری لانسنگ سے پیسہ کمانا سیکھنے سے پہلے ہم اس کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ فری لانسنگ اس وقت دنیا کی سب سے تیز ترین آن لائن مارکیٹ ہے اور اس فیلڈ میں ہنرمند بندے کی بہت زیادہ قدر و قیمت ہے, اس فیلڈ میں ہر سکل کا بے تحاشہ سکوپ ہے۔ جس بندے کے پاس کوئی پروفیشنل سکل ہو اور اس کو ایک بار فری لانسنگ کا چسکا لگ جائے تو اسے بقایا کسی چیز میں مزا نہیں آتا کیوں کہ یہاں محنت کا بہترین معاوضہ ملتا ہے, وقت کی کوئی قید نہیں بس کہیں بھی بیٹھ کر باعزت طریقے سے بہترین انکم حاصل ہوتی ہے۔
پاکستان میں فری لانسنگ آخر ہے کیا؟
اگر آپ کے پاس کوئی پروفیشنل سکل ہے آپ پاکستان میں فری لانسنگ سے بہت اچھی انکم حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کے پاس کوئی سکل نہیں تو بھی پروا نہیں۔ اگر آپ لکھنا اور بولنا جانتے ہیں کمپیوٹر کی تھوڑی بہت سمجھ بوجھ ہے آواز اچھی ہے خود اعتمادی ہے تو بھی آپ کے لئے فری لانسنگ میں بہت کام ہے۔ آپ کے پاس اللہ کی عطاء کردہ خصوصی صلاحیتیں ہیں جیسے بولنا, لکھنا تو آپ اپنی ان قدرتی اور خداداد صلاحیتوں کو استعمال کر کے اچھی خاصی انکم حاصل کر سکتے ہیں, ہم اس حوالے سے کنٹینٹ رائٹنگ اور وائس اوور کی چند مشہور و معروف ویب سائٹس کا لنک دے رہے ہیں آپ وہاں لکھنے اور بولنے کیصلاحیت کو استعمال کر کے بھی آسانی سے بہترین انکم حاصل کر سکتے ہیں ان شاء اللہ۔
موجودہ دور میں پاکستان میں فری لانسنگ فیلڈ نے بہت ترقی کی ہے اور عروج کی طرف گامزن ہے, دنیا بھر کے پروفیشنلز اور کلائنٹس فری لانسنگ پر شفٹ ہورہے ہیں, آج کل کے سمارٹ دور میں لوگ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہےہیں اور جو چیز چاہئے وہ گھر بیٹھے مل رہی ہے تو مارکیٹ جانے کی ضرورت کیا ہے۔ اسی طرح فری لانسنگ میں لوگ آن لائن کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جو لوگ آج مارکیٹ میں بیٹھ کر کام کرنے کو فری لانسنگ پر ترجیح دے رہے ہیں وہ یاد رکھیں زمانہ بہت تیزی سے سمارٹ ہو رہا ہے کچھ وقت کے بعد کسٹمر کم ہوجائیں گے یا بلکل نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گے اور آن لائن سہولت ستعمال کر کے ہی کام کروا لیا کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں فری لانسنگ کو پروموٹ کرنا چاہیئے۔
خود سوچیں مثلاً ایک بندے نے گرافکس ڈیزائننگ کا کوئی کام کروانا ہے وہ مارکیٹ چل کر جاتا ہے وقت الگ لگتا ہے, سفر الگ کرنا پڑتا ہے, اس تکلیف کے بدلے اگر اسے گھر بیٹھے سہولت ملے تو وہ دوکان کا رخ کیوں کرے گا؟
جیسے آج سے چند سال پہلے آن لائن شاپنگ کا تصور نہیں تھا پھر آہستہ آہستہ لوگ اس طرف آتے گئے اور اب جب آن لائن شاپنگ اتنی آسان ہوچکی ہے کہ ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز گھر پر مل رہی ہے تو مارکیٹ جا کر خوار ہونے کی ضرورت کیا ہے۔
اس لئے یاد رکھیں۔۔۔!!! اگر آپ ڈیجیٹل کسی بھی فیلڈ سے منسلک ہیں اور فزیکلی کام کر رہےہیں تو کوشش کریں فزیکل کام کے ساتھ ساتھ آن لائن کی طرف بھی توجہ دیں۔
ایک اہم بات۔۔۔!!!
اکثر دوست احباب کا سوال ہوتا ہے کہ ہم نے فری لانسنگ میں بہت کوشش کی مگر کام نہیں ملا پروجیکٹ نہیں ملا مایوس ہوگئے۔۔۔
بھائی فری لانسنگ میں فائیور یا اپ ورک پر کام نہیں ملا تو کیا اس کے علاوہ کوئی پلیٹ فارم نہیں؟
جب سب لوگ ایک ہی جگہ جائیں گے تو کمپٹیشن تو ہوگا جب ہر بندہ ایک ہی پلیٹ فارم کا رخ کرے گا تو آگے اگر ادھر اتنے کلائنٹس نہیں ہوں گے سکوپ نہیں ہوگا, ظاہر ہے کام کیسے ملے گا؟ جو لوگ پہلے سے ادھر موجود ہیں انہی کو پہلے کام ملنا ہے۔
اب ہوتا کیا ہے کہ جس نے فری لانسنگ کرنی ہے اسے صرف فائیور کا بتایا جاتا ہے, جس سے فری لانسنگ کا پوچھو وہ آگے سے فائیور کا نام لیں گے, آن لائن کورسز کروانے والے ٹیچر جب کوئی سکل سکھاتے ہیں تو ان بچاروں کو بھی صرف فائیور کا ہی پتہ ہوتا ہے لہذا فائیور پر اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ گگز بنانے کا طریقہ سمجھا کر چلتا کر دیتے ہیں کہ اب آپ فری لانسر بن گئے۔
اب ظاہر ہے فری لانسنگ میں کلائنٹ ہوں گے تو کام ملے گا لیکن فائیور پر کلائنٹس سے زیادہ تو فری لانسر موجود ہیں تو خود سوچیں کام آسانی سے کیسے ملے گا۔ پھر اس سے زیادہ دکھ تکلیف کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں فری لانسنگ کیلیئے لوگ فائیور گگز پر انویسٹ کرتے ہیں فیک جابز لیتے ہیں ریووز خریدتے ہیں الگ الگ گگز پر خرچہ کرنا پڑتا ہے, پھر جا کر ریویوز شو ہوتے ہیں اور کام ملنے کا چانس بن جاتا ہے کیوں کہ آج کل ریویوز دیکھ کر ہی کلائنٹ فری لانسر کو ہائر کرتا ہے۔
اس وقت میری سرچ کے مطابق 200 سے زائد فری لانسنگ ویب سائٹس ہیں جن پر کام ہورہا ہے اور دنیا کما رہی ہے۔
اگر آپ کوئی بھی سکل جانتے ہیں تو اس کی سروس دینے کے لئے سینکڑوں ویب سائٹ موجود ہیں فائیور کی جان چھوڑ کر ادھر قسمت آزمائی کریں۔ میں اس بات پر دعوے سے کہتا ہوں سٹام پیپر لکھ کر دینے کو تیار ہوں۔ اگر آپ سکل ہولڈر ہیں, اپنی سکل کے ساتھ مخلص ہیں, محنت کا عزم اور شوق ہے, کچھ کر گزرنے کا جنون ہے تو آپ کو آن لائن اتنا کام مل سکتا ہے کہ پورا نہیں کر پائیں گے۔
پاکستان میں فری لانسنگ کے فوائد
- فری لانسنگ میں انکم کی کوئی لمٹ نہیں جتنا زیادہ کام کریں گے اتنی انکم ہوگی۔
- فری لانسنگ میں آزاد رہ کر کام کرسکتے ہیں۔
- ٹائم کی کوئی قید نہیں جب دل چاہے کام کریں۔
- گھر بیٹھے باعزت طریقے سے آمدن کے مواقع۔
- کام کا معاوضہ فوراً مل جاتا ہے۔
- گروتھ کے سو فیصد چانسز ہوتے ہیں جتنی سکل امپروو ہوگی کام بڑھتا جائے گا آپ کے کام کی مانگ اور قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔
- خواتین, معزور افراد, بچے, بوڑھے گھر بیٹھ کر بہت آسان سکل سیکھ کر باعزت طریقے سے انکم حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی بہت سارے فوائد ہیں جو صرف فری لانسر ہی جان سکتا ہے۔۔۔
اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں, باصلاحیت ہیں, مستقبل میں ترقی چاہتے ہیں, کسی کی نوکری غلامی کے بجائے آزاد رہ کر بہترین انکم چاہتے ہیں, ڈیجیٹل مارکیٹ کو سمجھتے ہیں تو آپ کے لئے آن لائن سروسز سونے کی چڑیا ثابت ہوسکتی ہے۔پاکستان میں فری لانسنگ کے لیئے اگر آپ کے پاس صرف تعلیم ہے سکل نہیں تو آپ کوئی ایک سکل پروفیشنل لیول پر سیکھ لیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی بھی پروفیشنل سکل ہے تو اسے اپرو کریں سکل پالش کریں اور آن لائن فیلڈ میں آئیں ان شاء اللہ آپ ضرور بہ ضرور کامیاب ہوں گے۔
یاد رکھیں۔۔۔!!!
اس سمارٹ دور میں کچھ بھی مشکل نہیں آپ کچھ بھی نہیں جانتے آپ کو بلکل کچھ نہیں آتا تو بھی بہت سارے طریقے ایسے ہیں کہ آپ محنت کر کے کما سکتے ہیں۔
اگر کچھ کرنے کا عزم ہی نہیں, ہمت کمزور ہے, شوق اور جذبہ نہیں تو پھر اس کا کوئی علاج اور حل نہیں ہے۔۔۔
اگر کچھ کرنے کا عزم ہو تو یقین کریں اتنے راستے ہیں کہ سوچ ہے۔ لہذا اپنا محاسبہ کریں, اپنی عمر کا اندازہ لگائیں, اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں, سیکھنے سکھانے کا جذبہ پیدا کریں, پاکستان میں فری لانسنگ کی فیلڈ میں اپنے لئے راستے تلاش کریں ان شاء اللہ منزل خود بول کر بتائیے گی۔
سب سے پہلے کوئی خاص سکل حاصل کریں اور اپنی سکل کو پریکٹس کے زریعے پالش کریں۔ اپنے کام کو ایسا بہترین طریقے سے کریں کہ کسٹمر آپ کے کام کا گرویدہ ہو جائے۔
(ذیل میں 100 سے زائد فری لانسنگ اور سروسز ویب سائٹس کا لنک دے رہا ہوں)
پروفیشنل سکلز جابز پلیٹ فارم
اگر آپ کے پاس کوئی بھی پروفیشنل سکل ہے اور آپ پاکستان میں فری لانسنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے سامنے سینکڑوں فری لانسنگ ویب سائٹس ہیں آپ کو کہیں نہ کہیں کام ضرور ملے گا۔ مندرجہ ذیل ٹاپ 25 ویب سائٹس بہت پاپولر ہیں 4,5 ویب سائٹ پر میں بذاتِ خود کام کر چکا ہوں باقی ویب سائٹس کا ٹیم ممبرز کو بتایا اور بہت سارے دوست احباب بہترین انکم حاصل ہوئی ان 25 ویب سائٹس پر بہت زیادہ ڈیمانڈ اور سکوپ ہے اور مناسب کمپٹیشن بھی ضرورموجود ہے۔پاکستان میں فری لانسنگ کو پروموٹ کرنے اور نئے فریلانسرز کی مدد کیلیئے ہم فری لانسنگ کی بہترین ویب سائیٹس کی لسٹ شیئر کر رہے ہیں۔
پاکستان میں فری لانسنگ کی بہترین ویب سائیٹس
ان ویب سائٹس پر ہر سکل کا کام ملتا ہے خصوصاً گرافکس ڈیزائننگ, ویڈیو ایڈیٹنگ, ویب ڈیزائننگ اینڈ ڈویلپمنٹ, ایپ ڈیزائننگ اینڈ ڈویلپمنٹ, گیم اینڈ سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ, مشین لرننگ, ڈیجیٹل مارکیٹنگ, ایس ای او, کنٹینٹ رائٹنگ, ٹرانسلیشن, ورچویل اسسٹنٹ, ٹیچنگ, وغیرہ وغیرہ۔
https://www.upwork.com/
https://www.fiverr.com/
https://www.toptal.com/
https://www.99designs.com/
https://www.peopleperhour.com/
https://www.freelancer.com/
https://www.guru.com/
https://www.designcrowd.com/
https://www.linkedin.com/profinder
https://www.simplyhired.com/
https://www.1buy3.com/
https://www.truelancer.com/
https://www.flexjobs.com/
https://www.seoclerk.com/
https://www.konker.io/
https://www.aquent.com/
https://www.gigster.com/
https://www.crowded.com/
https://www.roberthalf.com/
https://www.nexxt.com/
https://www.taskrabbit.com/
https://www.skyword.com/
https://www.designhill.com/
https://www.hireable.com/
https://www.coroflot.com/
وائس اؤر پلیٹ فارم
اگر آپ کی آواز اچھی ہے, آواز میں خود اعتمادی ہے, کمرشلز ایڈ, سٹوری, پویٹری, اور موٹیویشن پر بول سکتے ہیں تو یہ دنیا کی ٹاپ ویب سائٹ آپ کے لئے ہیں۔ وائس اؤر دنیا کی ٹاپ ہاٹ سکلز میں سے ہے پر سیکنڈ کے حساب سے چارج کئے جاتے ہیں, لاکھوں وائس آرٹسٹ اس سکلز سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ آواز اللہ کی انمول نعمت ہے اور اس نعمت کی سروس دے کر بہترین انکم حاصل کی جا سکتی ہے۔ چند مشہور و معروف ٹاپ ویب سائٹ کا ایڈریس دے رہا ہوں ان میں سے کچھ ویب سائٹ پر وائس اور کا بے تحاشا کام ہے۔ ان پر اپنا پروفیشنل اکاؤنٹ بنائیں, اپنا پورٹ فولیو اٹیچ کریں اور اس پر ایکٹیو رہیں ان شاء اللہ ضرور کام ملے گا۔
https://www.bunnystudio.co
m/https://www.voice123.com/
https://www.bodalgo.com/
https://www.voicejockeys.com/
https://www.thevoicerealm.com/
https://www.voiceactorwebsites.com/
کنٹینٹ رائٹنگ, آرٹیکل رائٹنگ پلیٹ فارم
اگر آپ لکھنا اچھا جانتے ہیں مختلف ٹاپکس پر یونیک کنٹینٹ لکھ سکتے ہیں تو پاکستان میں فری لانسنگ کیلیئے آپ اپنے قلم سے مختلف موضوعات پر آرٹیکل لکھ سکتے ہیں, ہیلتھ, میڈیسن, بیوٹی ٹپس, ای کامرس, پروڈکٹس, بچوں کے مضوعات, ماؤں کے لئے ہدایات, سٹوریز, افسانے, میگزین کنٹینٹ اور ناولٹ لکھ سکتے ہیں تو ذیل کی ٹاپ ویب سائٹ آپ کے لئے ہیں۔ ان میں سے کچھ ویب سائٹ بہت ہی اچھا معاوضہ دیتی ہیں۔
ان میں ٹاپ موضوعات جن کا ریٹ بہت زیادہ ہے فی آرٹیکل 100 ڈالر سے 500 ڈالر تک بھی چارج ہوتے ہیں ہیلتھ, ویٹ لوز, بیوٹی ٹپس, بچوں کے موضوعات, بچوں کی کہانیاں. اور ای کامرس کنٹینٹ کی بہت مانگ ہے۔
مندجہ ذیل ویب سائٹس کو وزٹ کریں ٹرمز اینڈ کنڈینشنز کو غور سے پڑھیں, اپنا پورٹ فولیو اٹیچ کریں اور پھر ان پر اپلائی کریں۔ ان شاء اللہ ضرور کام ملے گا۔
https://www.textbroker.com/
https://www.constant-content.com/
https://www.thewriterfinder.com/
https://www.iwriter.com/
https://www.hubpages.com/
https://www.cracked.com/
https://www.contena.co/
https://www.screenrant.com/
https://www.freelancemom.com/
https://www.parents.com/
https://www.listverse.com/
https://www.horsenetwork.com/
https://www.thesunmagazine.org/
https://www.saturdayeveningpost.com/
https://www.freelancewritinggigs.com
مزید پروفیشنل سکل جابز فری لانسنگ پلیٹ فارم
یہ فری لانسنگ ویب سائٹس بھی دنیا بھر میں کام کر رہی ہیں اور لاکھوں فری لانسرز ان سے بھی انکم حاصل کر رہےہیں۔ پاکستان میں فری لانسنگ کیلئیےاگر آپ کے پاس کوئی پروفیشنل سکل ہے تو ان ویب سائٹس کو وزٹ کریں اور کوشش کریں۔ان شاء اللہ کہیں نہ کہیں تو کام مل کر ہی رہے گا۔
https://www.codeable.io/
http://www.programmermeetdesigner.com/
https://www.youteam.io/
https://www.chandigarh.craigslist.org/
https://www.photography.thecreativeloft.com/
https://www.cruiseshipjob.com/
https://www.creativejobscentral.com/
https://www.journalismjobs.com/
https://www.photography-jobs.net/
https://www.remotive.io/
https://www.mturk.com/
https://www.global.zirtual.com/
https://www.fancyhands.com/
https://www.mandy.com/
https://www.stage32.com/
https://www.assemble.tv/
https://www.ziprecruiter.com/
https://www.redhat.com/en
https://www.appexchange.salesforce.com
https://www.weworkremotely.com/
https://www.virtualvocations.com/
https://www.jobs.supportdriven.com/
https://www.cloudpeeps.com/
https://www.indeed.com
https://www.collegerecruiter.com/
https://www.servicescape.com/
https://www.chandigarh.craigslist.org/
https://www.contena.co/
https://www.bloggingpro.com/
https://www.freelancewriting.com
http://www.freedomwithwriting.com/
https://www.localsolo.com/
https://www.collegerecruiter.com/
https://www.crowdsource.com/
https://www.krop.com/
https://www.paidtoblog.co/
https://www.project4hire.co/
یہ تمام ویب سایٹس چیک کریں اپنی پروفائل بنائیں اور اپنا بہترین کام پاکستان میں فری لانسنگ کے زریعے دنیا کو دیں تا کہ اچھا کام کر کے نہ صرف پیسے کمائیں بلکہ پاکستان کا نام بھی دنیا میں روشن کریں۔
[…] مزئد پڑھیں […]
[…] مزید پڑھیے […]