پنجاب نیبرہڈ اور ویلیج کونسلز مکمل ۔ نشستوں کے تناسب کا فارمولا تیار ہو گیا
پنجاب نیبرہڈ اور ویلیج کونسلز مکمل ۔ پنجاب کے 455بلدیاتی اداروں کی نیبر ہُڈ اور ویلج پنچایت کونسلز کا فارمولا طے پا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت صوبہ بھر کے 455 بلدیاتی اداروں کی نیبرہُڈکونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی آبادی اور نشستوں کے تناسب کا فارمولا تیار کرلیا گیا۔ نیبرہڈ کونسلز کی کم سے کم آبادی 6 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 45 ہزار ہوگی۔
محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر متعلقہ ذمہ داران کو ارسال کر دی گئی. چیف سیکرٹری آفس ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت نیبر ہڈ اور ویلیج پنچایت کونسلز کی آبادی اور نشستوں کے تناسب کا فارمولہ طے پا گیا۔
پنجاب نیبرہڈ اور ویلیج کونسلز مکمل
نیبرہڈ کونسلز کی زیادہ سے زیادہ آبادی 45 ہزار جبکہ کم سے کم چھ ہزار ہوگی۔ ویلیج پنچایت کونسلز کی زیادہ سے زیادہ آبادی پچیس ہزار جبکہ کم سے کم آبادی 2ہزار تک ہوگی۔ شہری علاقوں میں نیبر ہڈ کونسلز جبکہ دیہی علاقوں میں ویلیج پنچایت کونسلز تشکیل پائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کو مکمل شھری علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ شہر میں 475 نیبر ہڈ کونسلز بنائی جارہی ہیں۔ بیس ہزار سے پنتالیس ہزار آبادی پر مشتمل نیچر ہڈ کونسلز میں پانچ جنرل کونسلرز، دو خواتین اور ایک اقلیتی نشست ہو گی۔ 13 ہزار سے بیس ہزار آبادی والی نیبرہوڈ کونسلز میں چار جنرل کونسلرز، ایک خاتون کونسلر اور ایک اقلیتی کونسلر منتخب ہو سکے گا۔
6 ہزار آبادی سے 13 ہزار والی آبادی میں تین جنرل کونسلرز، ایک خاتون کونسلر جبکہ ایک اقلیتی کونسلر کی نشست رکھی گئی ہے۔ 6 ہزار تک کی آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں دو جنرل کونسلرز، ایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی کونسلر کی نشست رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پندرہ ہزار سے پچیس ہزار تک ویلیج پنچایت کونسلز پانچ جنرل کونسلرز، دو خواتین جبکہ ایک اقلیتی کونسلر کی نشست ہوگی۔
آٹھ سے پندرہ ہزار والی ویلیج پنچایت کونسلز میں چار کونسلرز، ایک خاتون، ایک اقلیتی منتخب ہو سکے گا۔ دو ہزار سے آٹھ والی نیبرہڈ کونسلز میں 3 جنرل کونسلرز، ایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی سیٹ ہوگی۔ دو ہزار تک آبادی والی نیبرہڈ کونسلز میں دو جنرل کونسلرز، ایک خاتون جبکہ ایک اقلیت سیٹ ہوگی۔ پنجاب نیبرہڈ اور ویلیج کونسلز مکمل
ذرائع نے بتایا کہ ہر ووٹر تین ووٹ کاسٹ کرے گا۔ ایک جنرل کونسلر، دوسرا خاتون جبکہ ریسرا اقلیتی کونسلر کو کاسٹ کیا جائے گا۔ جنرل کونسلر میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا ازخود چیئرمین منتخب ہو جائے گا۔
مزید پڑھیئے
اسپرین کا استعمال ہارٹ اٹیک میں
[…] پنجاب نیبرہڈ اور ویلیج کونسلز مکمل ۔ نشستوں کے تناسب کا… […]