anemia treatment – خون کی کمی دور کرنے والی اشیا ٕ اور گھریلو علاج
ایک جائزے کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں تقریباً 1.5 بلین (یعنی ڈیڑھ ارب ) افراد خون کی کمی کا شکار ہیں۔ جبکہ پاکستان کی بالغ آبادی کے 54%فیصد افراد خون کی کمی کا شکار ہیں
anemia treatment – خون کی کمی دور کرنے والی اشیا ٕ اور گھریلو علاج
anemia treatment – خون کی کمی ایک ایسی کیفیت ہے ۔جس کی وجہ سے سرخ خلیے ( Red blood cells) بننا کم ہو جاتے ہیں۔
anemia اس کے باعث جسم کے مختلف حصوں کو آکسیجن نہیں پہنچ پاتی ۔ جس سے مختلف اعضاء کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔
خون کی کمی کے ممکنہ نقصانات- anemia treatment
anemia in pregnancy
حاملہ عورت میں خون کی کمی ہو تو قبل از وقت ولادت (pre mature delivery) ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ بچے میں وزن کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بچوں میں خون کی کمی سے ان کی نشونما اور دماغی صلاحتیں متاثر ہوتی ہیں ۔ جس کے نتیجے میں وہ پڑھائی میں کمزور رہ جاتے ہیں ۔ خون کی کمی کچھ افراد میں پیدائشی طور پر ہوتی ہے جسے تھیلسیمیا کہتے ہیں ۔
anemia
anemia treatment
causes of anemia in elderly females
ایک جائزے کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں تقریباً 1.5 بلین (یعنی ڈیڑھ ارب ) افراد خون کی کمی کا شکار ہیں ۔ جبکہ پاکستان کی بالغ آبادی کے 54 % فیصد افراد خون کی کمی کا شکار ہیں ۔ عام طور پر مردوں کی نسبت عورتوں میں یہ عارضہ زیادہ ہوتا ہے ۔ خون کی کمی ایک قابل علاج بیماری ہے ۔ اپنے طرز زندگی ( Life style ) اور خوراک میں تبدیلی لا کر اس پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ جسمانی ساخت (Physique) کے اعتبار سے مختلف لوگوں میں خون کی مقدار مختلف ہو سکتی ہے ۔ ایک تندرست جسم میں خون کی مقدار پانچ سے چھ لیٹر ہوتی ہے ۔ جو کل وزن کا تقریباً 7.7 % فیصد ہوتا ہے ۔
خون کی کمی کی علامات
anemia symptoms
خون کی کمی کی علامات شروع میں ہلکی نوعیت کی ہو سکتی ہیں ۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان میں شدت آنے لگتی ہے ۔ اگر آپ یہ علامات پائیں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں :۔![anemia treatment]()
anemia treatment
جلدی تھک جانا۔
چڑچڑ اپن۔
سانس پھول جانا۔
ناخن سفید ہو جانا۔
ناخن کا بھر بھرا پن۔
رنگ پیلا پڑ جانا ۔
جسم میں کمزوری۔
سستی۔
چکر آنا۔
آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانا۔
گھبراہٹ۔
پیروں پر سوجن وغیرہ۔
خون کی کمی کے اسباب
anemia causes
خون کی کمی کے مختلف اسباب اور بعض کا ممکنہ حل (Solution)
ماں کے دودھ سے محرومی :بچوں میں خون کی کمی کا ایک بڑا سبب ہے ۔ کوئی شرعی یا طبی رکاوٹ نہ ہو تو نومولود بچے کو ماں کا دودھ ہی استعمال کروانا چاہیے ۔
مزید پڑھیں ۛ؛نیب کی 2020 میں کارکردگی ۔ اربوں روپے قومی خزانے میں جمع …
anemia treatment
anemia diet
anemia treatment
آیوڈین کی کمی:انڈے ، مچھلی ، ڈیری آئٹمز ( دودھ ، دہی وغیرہ) کا استعمال کے استعمال سے اس کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔
وٹامن Dکی کمی : وٹامن ڈی سے ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں ۔ اس کی کمی سے ہڈیوں میں بھر بھرا پن آ جاتا ہے ۔ ہلکی سی چوٹ سے بھی ہڈیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ قدرتی دھوپ کے ذریعے نیز انڈے ، مچھلی اور دودھ کے استعمال سے سے وٹامن کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔
آئرن کی کمی : آئرن کی دو اقسام ہیں :۔
Haem جو گوشت سے حاصل ہوتا ہے ۔ اور Non Haem جو سبزیوں سے حاصل ہوتا ہے ۔ انسانی جسم کو آئرن کی ان دونوں قسموں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال مفید ہے ۔
کیلشیم کی کمی : دودہ ، دہی ، انڈا ، اور سبز پتوں والی سبزیاں استعمال کرنی چاہیے ۔
وٹامن کیAکمی : وٹامن اے آنکھوں کو تقویت پہنچاتا ہے ۔ جبکہ اس کی کمی آنکھوں کی مختلف بیماریوں کو جنم دیتی ہے ۔ مچھلی ، شکر قندی اور ہری سبزیوں سے اسے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
میگنیشیم کی کمی : اناج ، بادام اور سبزیوں کا استعمال اس کی کمی کو پورا کرنے میں مفید ہے ۔
خون کی کمی کے دیگر اسباب میں موروثی پیچید گیاں ، سگریٹ نوشی بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ مختلف بیماریاں مثلاً السر اور مخصوص ادویات کا استعمال وغیرہ شامل ہیں ۔
خون کی کمی کے گھریلو علاج
anemia treatment
خون کی کمی پوری کرنے میں معاون چند اشیا ٕ:۔
کالے انگور ، چقندر ، گاجر ، سیب ، خوبانی ، انار ، ٹماٹر ، جامن ، آڑو ، چیری ، پالک ، سرخ گوشت ( Red Meat) اور مچھلی وغیرہ۔
anemia treatment
خون کی کمی کے لیے تین گھریلو علاج
( 1) :۔
میتھی میں وٹامن بی ، فولاد ، فاسفورس اور کیلشیم کی موجودگی جسمانی کمزوری اور خون کی کمی دور کرنے میں مددگار ہوتی ہے ۔ میتھی دال کی طرح پکا کر یا کھچڑی بنا کر استعمال کی جا سکتی ہے ۔ میتھی کا پائوڈر چٹنی یا چھاچھ میں شامل کر کے بھی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
(2) :۔
کالی کشمش : 10گرام
خشک خوبانی : 1 عدد
تازہ پودینہ : 10 پتے
چھوٹی الائچی : 1عدد
طریقہ :۔
خوبانی اور کشمش کو رات میں ایک گلاس پانی میں بھگو دیں ۔ صبح خوبانی کی گٹھلی نکال لیں ۔ اسی پانی میں کالی کشمش ، پودینے کے پتے، الائچی اور خوبانی چاروں چیزوں کو پیس لیں ۔ اگر آپ چاہیں تو اسے خوش ذائقہ بنانے کے لیے اس میں شہدیا برائون شوگر بھی شامل کر لیں ۔
بڑوں کے لیے آدھا گلاس صبح اور آدھا گلاس شام کو لیں ۔ بچوں کو دن میں تین یا چار مرتبہ تھوڑا تھوڑا پلائیں۔ شفا یابی تک استعمال جاری رکھیں ۔ انشا ء اللہ خون کی کمی کے ساتھ ساتھ جگر کے افعال کو بھی درست کرے گا ۔
مزید پڑھیں وہم کا علاج کیا ہے ۔ وہم آخر کیا ہے اور کیسے متاثر کرتا ہے
anemia treatment
( 3) : ۔
ریوند چینی : 12گرام
ریوند خطائی : 12گرام
کشتۂ فولاد : 6گرام
زیرہ سفید : 12 گرام
طریقہ :۔
تمام دوائیں اچھی طرح صاف کر کے پیس لیں ۔ کھانے کے بعد صبح و شام انار کے جوس کے ساتھ آدھی آدھی چمچ کھاءیں ۔سادہ پانی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں ۔ بچوں کو دوا کی مقدار آدھی یا عمر کے مطابق اس سے بھی کم دیں۔ حصول شفا تک استعمال جاری رکھیں ۔ انشا ء اللہ جسم میں نیا خون پیدا کرے گا ۔
طب نبوی سے بیماریوں کا علاج
Anemia – Symptoms and causes