islam – اسلام سے متعلق دلچسپ اور اہم اسلامی باتیں اور واقعات
islam – اسلام ہمارا پیارا اور سچا دین ہے ۔ مسلمانوں کی تاریخ (islam religion history)بہت سے اسلامی واقعات سے بھری پڑی ہے ۔ خصوصاً ہمارے پیارے نبیٕ صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کے واقعات ۔ اور ان کی نصیحت کردہ احادیث ۔ اور صحابہ کرام کی روایات بھی شامل ہیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم رحلت فرما گئے۔ تو حضرت ابو بکر صدیق نے قران پاک لکھ کر محفوظ کرنے۔
islam religion facts
آپ صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی احادیث کو جمع کرکے محفوظ کرنے کا اہتمام فرمایا۔ دنیا بھر کے عالم و فاضل لوگوں کو دعوت دی گئی۔ اور دنیا بھر سے احادیث کا مجموعہ اکٹھا کیا گیا تھا۔ اسی طرح ہی یہ محفوظ کیے گئے تھے ۔ ابوبکر صدیق کے بعد حضرت عمر نے یہ ذمہ داری پوری کی تھی .
(…بے نمازی کے لیے حکم…)
٭جنہوں نے نماز کو ضائع کیا وہ عنقر یب جہنم کے ایک خاص طبقے میں ڈالے جائیں گے۔(القرآن)
٭جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کی تحقیق اس نے کفر کیا۔(الحدیث)
٭بے نمازی کی عمر میں برکت نہ ہو گی۔(الحدیث)
٭بے نمازی کی قبر تنگ کر دی جائے گی اورآخرت میں سختی سے حساب لیا جائے گا۔(الحدیث)
٭صالحین کی علامت بے نمازی کے چہرے سے ہٹا دی جائے گی ۔(الحدیث)
٭بے نمازی کو کسی عمل کا ثواب نہ دیا جائے گا۔(الحدیث)
٭بے نمازی بھوک اور پیاس کی حا لت میں مرے گا اس کی پیاس نہ بجھے گی ۔اگرچہ دریائوں کا پانی بھی پلایا جائے۔(الحدیث)
٭سلطان اسلام بے نمازی کے قتل کا حکم دے۔(امام مالک)
٭ترکِ نماز کفر ہے۔(امام احمد بن حنبل)
٭بے نمازی کو مسلمانوں کے قبرستان میںدفن نہ کیا جائے۔(غوثِ اعظم)
بے نمازی کی دعا قبول نہیں ہو گی۔(الحدیث)
(……٭٭٭……)
SEE ALSO
بیویاں شوہروں کی طاقت ہیں خوشگوار زندگی کیلیئے دونوں کا یہ جاننا ضروری ہے
islam
دعا کے آداب
ہرکام کرنے کے کچھ قواعدواصول ہوتے ہیں۔ دعا کے بھی کچھ آداب ہیں۔ جو اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم کے ذریعے اپنے بندوں کو سکھا ےً ہیں۔ اسی طرح دنیا کے سب سے افضل انسان حضرتۖ نے بھی دعا کے اصول وآداب بتائیں ہیں۔ جن کو ملحوظ خاطر رکھ کر دعا مانگی جائے ۔ تو نہ صرف دعا قبول ہوتی ہے۔ بلکہ انسان میں احساسِ بندگی اور زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
حدیث کی روشنی میں:
رسول اکرمۖ نے ارشاد فرما یا:
ہاتھ اٹھا کر اس طرح دعا مانگا کرو کہ ہتھیلیوں کا رخ سامنے ہو،ہاتھ الٹے کر کے نہ ما نگا کرو اور جب دعا مانگ لو
تو اٹھے ہوےً ہاتھ چہرے پر پھیر لو
اسلام میں دعا کی بڑی اہمیت ہے اسے عبادت کا مغز کہا جاتا ہے۔
حضرت ابوذر غفاری فرماتے ہیںکہ عبادت میں دعا کی وہی اہمیت ہے جو کھانے میں نمک کی ہے۔
ایک موقع پر رسول پاکۖ نے دعا کو مومن کا ہتھیار بتایا ہے
islam facts
(درود شریف کی برکات)
پیارے نبی کریمۖ نے فرمایا!اے عائشہ سونے سے پہلے چار کام کر لیا کرو۔
٭سونے سے پہلے قرآن مجید ختم کر لیا کرو۔
٭انبیاء کرام کو اپنے قیامت کے دن کے لیے شفیع بنا لو۔
٭مسلمانوں کو اپنے آپ سے راضی کر لو۔
٭ایک حج،عمرہ کر لیا کرو۔
islam religion
یہ فرما کر نبی کریمۖ نماز میں مصروف ہو گئے۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے عرض کی۔ یا رسول اللہۖ!میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں ۔ آپ نے مجھے اس وقت چار کام کرنے کا حکم دیا ہے۔ جو میں اس قلیل وقت میں نہیں کر سکتی ۔
حضورۖ نے مسکراتے ہوئے فرمایا!
٭اے عائشہ!جبْ تو ُقل ھُوّاللہُ تین مرتبہ پڑھے گی تو گویا تو نے قرآن کریم ختم کر لیا۔
٭جب تو مجھ پر اور مجھ سے پہلے نبیوں پر درود پاک پڑھے گی تو ہم سب قیامت کے دن تیرے لیے شفیع ہوں گے۔
٭جب مومنوں کے لیے استغفار کرے گی تو وہ سب تجھ سے راضی ہو جا ئیں گے۔
٭جب تو کہے گی سُبحَانَ اللہِ وَلاَ اِلٰہَ اِللہُ وَاللہُ اکبَرتو، تو نے حج عمرہ کر لیا۔
…(عبادت کی جان)…
islam religion
حضرت سید ابی بن کعب سے مروی ہے کہ بارگاہِ رسالت مآب ۖ میں عرض کی۔ یا رسول اللہۖ میں آپۖ پر بکثرت درود بھیجتا ہوں ۔ میں آپۖ پر درود پاک بھیجنے کے لیے کتنا وقت مقرر کر لوں؟
آپۖ نے فرمایا:جتنا تم چاہو۔ میں نے عرض کیا، چوتھائی۔
آپۖنے فرمایا:جتنا تم چاہو۔ میں نے عرض کیا،نصف۔
آپۖ نے فرمایا:جتنا تم چاہو۔میں نے عرض کیا،دو تہائی۔آپۖ نے فرمایا :جتنا تم چاہو۔ اگر تم اس سے زیادہ کر لوتو تمہارے لیے بہتر ہے۔
میں نے عرض کیا،یا رسول اللہۖ میں دیگردرودوظائف میں صرف ہونے والا اپنا تمام وقت آپۖ پر درود بھیجنے کے لیے وقف کرتا ہوں۔
آپۖ نے فرمایا:تب تو یہ تمہاری فکروں کو دور کرنے کے لیے کافی اور تمہارے گناہوں کے لیے کفارہ ہو جائے گا۔
………٭٭٭………
islam
(علم کا بادشاہ)
تورات کا ایک بہت بڑا عالم حضرت علی کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا۔ اس نے حضرت علی کے علم و فضل کے بڑے چرچے سنے تھے۔ اس لٔیے وہ آپ کی ذہانت کا امتحان لینے کی خاطر آیا تھا۔ اس نے حضرت علی کے سامنے چند سوال پیش کیے اور بولا:
”اے علی!مجھے ان کے فوراََ جواب دیں”
islam religion
حضرت علی نے جواب دیاکہ تم سوال کرو میں ان کے جواب دوں گا۔
٭عالم بولا۔۔۔۔”وہ کون سا مرد ہے جس کی نہ والدہ ہے نہ والد؟”
حضرت علی نے جواب دیا۔۔۔۔حضرت آدم ۔
٭عالم بولا ۔۔۔۔”وہ کون سی عورت ہے جسکا نہ والد ہے نہ والدہ؟”
حضرت علی نے جواب دیا۔۔۔۔حضرت بی بی حوا۔
٭عالم بولا۔۔۔۔”وہ کون سا مرد ہے جس کی والدہ ہے والد نہیں؟”
حضرت علی نے جواب دیا۔۔۔۔حضرت عیسیٰ۔
٭عالم بولا۔۔۔۔” وہ کونسا پتھر ہے جس میں سے ایک جانور کی ولادت ہویٔ؟”
حضرت علی نے جواب دیا۔۔۔۔وہ پتھر جس سے حضرت صالح کی اونٹنی نے جنم لیا۔
٭عالم بولا۔۔۔۔”وہ کون سے دو دوست ہیں جو کبھی آپس میں دشمن نہیں بنیں گے؟”
حضرت علی نے جواب دیا۔۔۔۔دو دوست روح اور جسم ہیںجوآپس میں کبھی دشمن نہیں بن سکتے۔
islam religion
٭عالم بولا۔۔۔۔”وہ کون سے دو دشمن ہیں جو کبھی آپس میں دوست نہیں بن سکتے؟”
حضرت علی نے جواب دیا۔۔۔۔موت اورزندگی آپس میں کبھی دوست نہیں بن سکتے۔
یہ جواب سن کر وہ عالم حیرت زدہ رہ گیا۔ بولا : آپ نے واقعی اتنے مشکل سوالات کے جوابات درست دیٔے ہیں۔ اتنی جلدی ان مشکل ترین سوالوں کے جوابات کوئی نہیں دے سکتا۔ آپ واقعی علم کے شہر کے دروازے ہیں۔
islam
تین ایسے لوگ جن کی عبادت قبول نہیں ہو گی
رسول اللہ ۖ نے ارشاد فرمایا:۔
” تین ایسے لوگ جن کی عبادت قبول ہونا تو دور کی بات۔ ان کی نماز کانوں سے بھی اوپر نہیں جاتی۔
1۔ ایسا غلام جو مالک کی اجازت بھاگ جائے۔ جب تک پلٹ کر واپس نہیں آتا اس کی نماز قبول نہ ہو گی۔
2 ۔ ایسی عورت جو اپنے خاوند کو ناراض کرے گی۔اگر رات خاوند ناراضگی کی حالت میں سو جائے تو
آپۖ کا فرمان ہے:
”وہ عورت نماز پڑھ لے تہجد بھی ادا کر لے لیکن وہ کانوں سے اوپر نہیں جائے گی۔جب تک خاوند کو راضی نہیں کر لیتی صبح تک فرشتوں کی لعنتیں اس پر پڑتی رہیں گی۔ اگر صبح بھی راضی نہیں کرتی تو اللہ کے فرشتوں کی لعنت اس پر پڑتی رہے گی۔”
3۔ ایسا انسان جو لوگوں کو نماز پڑھاتا ہے۔ لیکن شرعی عذر کی وجہ سے یا ایسے گناہوں کی وجہ سے لوگ اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھنا چاہتے۔لیکن پھر بھی وہ پڑھاتا ہے۔ اس کی بھی نماز کانوں سے اوپر نہیں جاتی۔ ”
islam
پانچ سوال جو قیامت کے دن پوچھے جائیں گے
جب قیامت کا دن آئے گا تو یہ دنیا تہس نہس کر دی جائے گی۔ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ انسانوں کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔ پھر ایک عدالت لگے گی۔ وہ محشر کا د ن ہو گا۔ اس دن انسان اللہ پاک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس دن وہ اللہ پاک کے کٹہرے میں کھڑا ہو گا۔ اس اللہ پاک کے کٹہرے سے انسان کے قدم ہل نہیں سکیں گے۔ جب تک وہ پانچ چیزوں کا حساب نہیں دے گا۔
islam religion
پہلا سوال پوچھا جائے گا۔
ساری عمر کہاں لگائی؟ کیسے بتائی؟آخرت کے لیے کچھ کیا؟دین کے لیے کچھ کیا؟
دوسرا سوال پوچھا جائے گا۔
جوانی کیسے گزاری؟ جوانی میں کیا کیا؟
تیسرا سوال پوچھا جائے گا۔
مال کہاں سے کمایا؟حلال سے یا حرام سے؟
چوتھا سوال پوچھا جائے گا۔
مال کہاں خرچ کیا؟ نیک کاموں میں یا برے کاموں میں؟
پانچواں سوال یہ پوچھا جائے گا۔
جو علم حاصل کیا اس پر عمل کیا ؟
islam facts for kids
(…عظیم قربانی…)
……عظم قربانی کون سی ہے؟……
عظیم قربانی وہ ہے جو اپنے نفس کو مارکر رضائے الہٰی اور قربِ خُداوندی حاصل کرنے کے لیے دی جاہے۔عظیم قربانی وہ ہے جس میں دنیاوی غرض نہیں بلکہ اپنے رب کی رضا اور خوشنودی پوشیدہ ہو۔عظیم قربانی وہ ہے جس کے نتیجے میں انسان مومن کے درجے تک پہنچ جاتا ہے اور اس کا دائرہ بہت وسیع ہے۔
………
عظیم قربانی وہ ہے جو ایک باپ نے اپنے اکلوتے بیٹے کی دی جس کی غرض صرف حکمِ الٰہی پورا کر کے رضائے الٰہی اور قربِ خداوندی حاصل کرنا تھا۔ حضرت ابراہیم وہ باپ تھے جنہوں نے اللہ کے حکم کو اولاد کی محبت سے مقدم رکھااور اپنی سب سے پیاری چیز یعنی اپنے اکلوتے بیٹے کو قربان کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔
حضرت اسمائیل وہ بیٹے تھے۔ جن کے نزدیک اپنی جان سے زیادہ عزیز حکم الٰہی تھا۔ جس کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے اپنے والد کی مدد کی ۔ لیکن یہ خدا کی عنایت اور مہربانی تھی ۔ کہ اس نے ان کی قربانی کو قبول کیا۔
islam
…………
یہ ایک ایسا امتحان تھا جس میں حضرت ابراہیم سرخرو ہوئے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس قربانی کو سنت میں شامل کر دیا جس پر عمل پیرا ہونا لازمی ہے۔ کیونکہ عظیم قربانی صرف عظیم لوگ ہی دے سکتے ہیں۔ یہ خدا کی طرف سے آزمائش ہوتی ہے ۔ کہ اس کا بندہ اس کے لیے وہ چیز قربان کر سکتا ہے۔
جو اللہ نے اسے دی ہے۔جو خدا تعالیٰ کی آزمائشوں پر پورا اترتے ہیں وہی لوگ عظیم کام سرانجام دیتے ہیں ۔ اور خدا کے لیے عظیم قربانیاں دیتے ہیں۔
ٹک ٹاک میں قیامت کی نشانی پوری احادیث میں اس کا زکر کہاں آیا۔
The Five Pillars of Islam |
Author
Samina Iqbal
- Design